0
Thursday 24 Dec 2009 11:58

قانونی فیصلے سے پاکستانی حکومت بدلی تو مداخلت نہیں کرینگے، امریکا

قانونی فیصلے سے پاکستانی حکومت بدلی تو مداخلت نہیں کرینگے، امریکا
واشنگٹن:امریکا نے کہا ہے کہ اگر قانونی فیصلے سے پاکستانی حکومت بدلی گئی تو یہ اسلام آباد کا داخلی معاملہ ہو گا اور واشنگٹن اپنے آپ کو اس معاملے سے دور رکھے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان پی جے کرالی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران پاکستان کی سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ این آر او پر سپریم کورٹ کا فیصلہ حقیقتاً حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور یہ ہمارا کام نہیں کہ ہم اس میں مداخلت کی کوئی کوشش کریں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کے بعد صدر زرداری قانونی پارلیمانی طریقے سے منتخب ہوئے جبکہ وزیراعظم گیلانی کو عوام نے منتخب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات پورا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے زرداری حکومت سے قریبی تعاون کر رہے ہیں،پاکستانی حکومت کے دو اہم شعبوں عدلیہ اور انتظامیہ میں تعلقات کے حوالے سے فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے ۔ اے پی پی کے مطابق پی جے کراؤلی نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستانی حکومت کی قابلیت کو مضبوط بنانے کیلئے اس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تا کہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری ہوسکیں، ہم نے اس سلسلے میں کیری لوگر بل کے تحت پہلی رپورٹ گذشتہ ہفتے پاکستان کو ارسال کر دی ہے۔
دریں اثنا آن لائن کے مطابق انہوں نے کہا کہ این آر او پر سپریم کورٹ کا فیصلہ حقیقتاً حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم اس معاملے میں مداخلت کی کوئی کوشش کریں ،اہم چیز یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور اس کی قیادت پاکستانی عوام کی نظروں میں آئینی طور پر دیکھی جانی چاہیئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صدر و دیگر وزراء کے ساتھ کیا ہو گا یہ انکا اندرونی معاملہ ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 17389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش