0
Thursday 24 Dec 2009 12:07

اسرائیلی منفی رویے سے امن مذاکرات خطرے میں پڑ گئے ہیں،شام

اسرائیلی منفی رویے سے امن مذاکرات خطرے میں پڑ گئے ہیں،شام
دمشق:شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ اسرائیل کے منفی رویے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کا عمل خطرے میں پڑ گیا ہے۔دمشق میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے صدر بشار الاسد نے کہا کہ تل ابیب کے منفی رویے کی وجہ سے خطے میں قیام امن کے لیے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کا عمل آگے نہیں بڑھ پایا ہے جسکے باعث مشرق وسطی کا امن خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے جسکے لیے مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرانے سے بھی زیادہ ضروری ہے مذاکراتی عمل کی ابتدائی کامیابی کا ہر طریقے سے تحفظ کیا جائے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا کہ شام امن مذاکرات کے ثالث کے طور پر فرانس کے مقابلے میں ترکی کو اہمیت دیتا ہے جبکہ ترکی بھی شام اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 17390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش