QR CodeQR Code

پشاور،پی آئی اے عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

24 Dec 2009 12:21

پشاور میں پی آئی اے عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش حملے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پشاور شہر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ


پشاور:پشاور میں پی آئی اے عمارت کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش حملے سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پشاور شہر کو دہشت گردوں کی جانب سے ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پشاور میں پی آئی اے کی بلڈنگ کے نزدیک چیک پوسٹ پر خودکش حملے سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر صدر بازار بند کرا دیا گیا ہے۔دھماکہ صدر کے مرکزی بازار کی طرف جانے والے راستے پر واقع چیک پوسٹ پر ہوا۔دھماکے کی شدت سے قریبی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ۔


خبر کا کوڈ: 17391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17391/پشاور-پی-آئی-اے-عمارت-کے-قریب-چیک-پوسٹ-پر-خودکش-حملہ-5-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org