0
Monday 25 Jun 2012 20:06

افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی، پاکستان کا دہشتگردوں کے حملے پر شدید احتجاج

افغان نائب سفیر کی دفتر خارجہ میں طلبی، پاکستان کا دہشتگردوں کے حملے پر شدید احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان نائب سفیر کو دفترخارجہ میں طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا ہے۔ دفترخارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سو سے زائد افغان دہشتگردوں نے سرحد عبور کر کے دیر کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ گیارہ اہلکار تاحال لاپتہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق جوابی حملے میں 11 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ افغان حکومت، دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے۔
خبر کا کوڈ : 174164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش