0
Monday 25 Jun 2012 22:29

علامہ امین شہیدی کا انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ہمراہ مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ

علامہ امین شہیدی کا انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان کے ہمراہ مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کی سربراہی میں قرآن و سنت کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان نے مینار پاکستان گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس نقوی نے علامہ امین شہیدی کو پنڈال کی تقسیم کار کے ڈیزائن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سٹیج، میڈیا، مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ جگہ مخصوص کی گئی ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ کے لئے اقبال گراؤنڈ اور عتیق سٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گراؤنڈ کے داخلی رستوں پر وحدت اسکاؤٹس اور امامیہ اسکاؤٹس مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ علامہ امین شہیدی نے کمیٹی سربراہوں کو موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامی کمیٹیاں اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سرانجام دیں، تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی سے بچا جا سکے۔ مزید برآں یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت منگل کے روز شام پانچ بجے پریس کلب لاہور میں قرآن و سنت کانفرنس کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 174177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش