QR CodeQR Code

کوئٹہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

26 Jun 2012 00:05

اسلام ٹائمز: ملتان کے تاجروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کئے جانے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء طارق نعیم اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تحقیقات ہی مکمل کرنے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ کون لوگ ہیں جو شر انگیزی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملتان کے تاجروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے، ان کا کہنا تھا کہ آئے روز ملک کے مختلف حصوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں لیکن حکومت ایسے واقعات کو روکنے میں ناکام ہے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء طارق نعیم اللہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تحقیقات ہی مکمل کرنے سے قاصر ہیں کہ آخر یہ کون لوگ ہیں جو شرانگیزی کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے 8 افراد کے قتل کی مذمت کی اور حکومت سے اپیل کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 174188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174188/کوئٹہ-ٹارگٹ-کلنگ-کیخلاف-ملتان-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org