QR CodeQR Code

پاکستان کو اندرونی صورتحال سے نمٹنے کا موقع دينا چاہئے، ايس ايم کرشنا

25 Jun 2012 23:13

اسلام ٹائمز: نئی دلی ميں صحافيوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ دونوں ممالک اچھے پڑوسيوں کي طرح ساتھ رہنے کی سنجيدہ کوشش کريں۔ انہوں نے اميد ظاہر کی کہ پاکستان بھارت کی اس کوشش کا جواب دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول پر صورتحال معمول پر آرہي ہے، پاکستان کو اندروني صورتحال سے نمٹنے کا موقع دينا چاہئے۔ نئي دلي ميں صحافيوں سے بات کرتے ہوئے بھارتي وزير خارجہ ايس ايم کرشنا نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ دونوں ممالک اچھے پڑوسيوں کي طرح ساتھ رہنے کي سنجيدہ کوشش کريں۔ انہوں نے اميد ظاہر کي کہ پاکستان بھارت کي اس کوشش کا جواب دے گا۔ انہوں نے وضاحت کي کہ پاکستان کے 60 سال کے مسائل 6 دن، 6 ہفتے يا 6 مہينوں ميں حل نہيں کئے جاسکتے۔ انہوں نے تسليم کيا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ہے، اس لئے مذاکراتي عمل کے نتائج سے اميديں وابستہ نہيں کرني چاہئيں۔ انہوں نے مزيد کہا کہ پاکستان کو اندروني صورتحال سے نمٹنے کا موقع دينا چاہئے۔ ايس ايم کرشنا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاري رہنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 174190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174190/پاکستان-کو-اندرونی-صورتحال-سے-نمٹنے-کا-موقع-دينا-چاہئے-ايس-ايم-کرشنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org