QR CodeQR Code

تحریک طالبان پاکستان نے دیر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

26 Jun 2012 01:21

اسلام ٹائمز: ٹی ٹی پی کے ترجمان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو ٹیلی فون پر بتایا کہ چار سیکورٹی اہلکار طالبان کی تحویل میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان نے اپر دیر میں گذشتہ روز سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو ٹیلی فون کر کے اپر دیر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ دار قبول کی اور کہا کہ اپر دیر میں سکیورٹی فورسز پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ چار سیکورٹی اہلکار تحریک طالبان پاکستان کی تحویل میں ہیں اور حملے میں ان کا کوئی ساتھی نہیں مارا گیا۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس حملہ میں سرحد پار سے آنے والے افغان دہشتگر ملوث ہیں جس پر افغان نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 174237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174237/تحریک-طالبان-پاکستان-نے-دیر-حملے-کی-ذمہ-داری-قبول-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org