0
Tuesday 26 Jun 2012 08:40

تخريب کاری کی بڑی کارروائی ناکام، دھماکا خيز مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار

تخريب کاری کی بڑی کارروائی ناکام، دھماکا خيز مواد برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقہ زرغون روڈ پر دوران چیکنگ ایف سی نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑ کر ایک ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر سریاب میں اس کے ساتھی کو حراست میں لے کر مزید دو سو کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ زرغون روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایف سی اہلکاروں نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ نہ رکی جس پر ایف سی اہلکاروں نے اس کا پیچھا کیا اور گاڑی کو پکڑ لیا۔ دوران تلاشی گاڑی سے 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کر کے ایف سی اہلکاروں نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دھماکا خیز مواد میں 4 ڈیٹو نیٹر، بال بیرنگ اور دیگر دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ 

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق کار میں ریموٹ کنٹرول سسٹم نصب تھا۔ کار سریاب روڈ سے وزیراعلی اور گورنر ہاؤس کی جانب جا رہی تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر سریاب کے علاقے میں چھاپہ مار کر اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم سے 200 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ملزم حساس عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔جبکہ شالکوٹ اور ديگر علاقوں ميں سرچ آپرشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا گيا۔
 
ادھر کوئٹہ میں رات گئےایف سی کی کارروائی کے دوران پکڑے جانے والے دہشت گردوں نے اہم انکشافات کئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انہیں اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 14 مئی کو ہونے والے عالمو چوک پر ایف سی کے قافلے پر حملے میں بھی ان کا ہی گروپ شامل تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے لئے تیار کی گی گاڑی سے ایف سی ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کا منصوبہ تھا اور اس کے علاوہ انہیں شہر میں مختلف اہم عمارتوں کو تباہ کرنے کا ہدف بھی دیا گیا تھا۔ ایف سی کے مطابق ان ملزمان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 174286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش