0
Tuesday 26 Jun 2012 10:17

غدار اور خونخوار دشمن اسلامی تحریکوں کو دبانے کے لئے مقاومت کر رہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

غدار اور خونخوار دشمن اسلامی تحریکوں کو دبانے کے لئے مقاومت کر رہا ہے، آیت اللہ خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ علمدار کربلا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کی نورانی ولادت کے موقع پر قرآن کریم کے 29ویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والے ممتاز اساتید، قاریوں اور حفاظ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں "انس با قرآن" کی نورانی محفل کا انعقاد کیا اور قرآن مجید کی آسمانی آیات کی تلاوت کے ذریعہ اللہ تعالی کی حمد و ثنا بجا لائے۔

یہ نورانی محفل حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متبرکہ اماکن ہال میں منعقد ہوئی، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس نورانی محفل میں آیات الہی میں غور و تدبر، قرآنی معارف کے ادراک اور قرآنی اسباق کی تعلیم کو مسلمان قوموں کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے فرمایا، اچھی صوت و لحن میں قرآن مجید کی تلاوت ہدف اور اصل نہیں ہے بلکہ اس پر دلوں میں خضوع و خشوع پیدا کرنے اور قرآنی معارف کے فہم و ادراک کے عنوان سے توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید سے ایرانی قوم کے والہانہ عشق و محبت کو اللہ تعالی کا عظیم تحفہ قرار دیا اور اس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا، ایرانی قوم کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ اس نے اس مادی دنیا میں اسلام اور قرآن کا پرچم بلند کر رکھا ہے اور روزبروز، صبر و استقامت اور دشواریوں کو تحمل کرنے کے ساتھ اس نورانی پرچم کی چمک اور درخشندگی میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ ہوشیاری، اقتدار اور ترقی و پیشرفت کے ذریعہ دشمنوں کی سازشوں اور ان کے فریب کو ناکام بنا رہی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کے حیات بخش دروس پر عمل کو ایرانی قوم کی عزت و عظمت کا موجب قرار دیتے ہوئے فرمایا، مسلمان قومیں اس درخشاں نمونے سے یہ سبق سیکھتی ہیں کہ اگر کسی قوم کے پاس ایمان ہو اور اسے اللہ تعالی کے وعدوں پر یقین ہو اور وہ قرآن اور اسلام کے راستے پر استقامت کا مظاہرہ کرے، دشمن کے مکر و فریب پر اعتماد اور توجہ نہ دے تو وہ قوم دشمن کے پیچيدہ فوجی نظام اور اس کی وسیع اقتصادی، تجارتی اور سیاسی سازشوں کے باوجود کامیاب ہو جائے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقائی قوموں کی اسلامی تحریکوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور صہیونیوں کے اقدامات اور منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، غدار اور خونخوار دشمن علاقائی مسلمان قوموں کی اسلامی تحریکوں کو دبانے کے لئے مقاومت کر رہا ہے لیکن قرآن کے راستے میں قوموں کی حرکت جاری رہنے سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن کریم کی تلاوت، قرائت اور حفظ کے جلسات کی روز افزوں تشکیل اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کو ملک کی عمومی فضا کے قرآنی ہونے کا سبب قرار دیتے ہوئے فرمایا، تمام تخریبی عوامل کے باوجود معنویت اور دعا سے عشق و محبت رکھنے والے ایرانی جوانوں کی تعداد کا دیگر ممالک کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور ہمیں اس پر بھی اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی متوسط پیشرفت کی نسبت ایرانی قوم کی علمی سرعت و پیشرفت کے 11 برابر اضافہ کے بارے میں عالمی مراکز کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، ایرانی قوم اپنے مؤمن جوانوں پر تکیہ کرتے ہوئے تمام سیاسی، سائنسی اور تعمیراتی شعبوں میں اپنی پیشرفت و ترقی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس ملاقات میں ادارہ اوقاف و امور خیریہ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی نے قرآن مجید کے 29 ویں بین الاقوامی مقابلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا، قرآن مجید کے ان مقابلوں میں 68 ممالک سے 103 قاریوں اور حفاظ نے 14 بین الاقوامی اساتید کی موجودگی میں حصہ لیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمدی نے ان مقابلوں کا عوام کی طرف سے والہانہ استقبال اور قرآن مجید کے قاریوں اور حفاظ کے درمیان جوانوں کی وسیع موجود گی کو نوید بخش قرار دیتے ہوئے کہا، ادارہ اوقاف 4 سالہ منصوبہ بندی کی بنیاد پر ایک ملین قاری اور ایک ملین حافظ تربیت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 174309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش