0
Wednesday 27 Jun 2012 00:54

کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد، ملزم گرفتار

کوئٹہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ایک گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ جبکہ اسی ملزم کی نشاندہی پر اس کے ایک اور ساتھی کو بھی حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رات گئے زرغون روڈ پر ایک مشکوک گاڑی کو گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر روکا گیا، جس میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کے گاڑی سے بیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے علاوہ بال بیرنگ، کیلیں، ڈیٹونیٹرز اور ریموٹ کنٹرول برآمد کرلیا۔ 

دھماکہ خیز مواد کو بم کی طرح تیار کرکے گاڑی میں رکھا گیا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سریاب کے علاقے سریاب مل کے قریب چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے ملزم کے ایک اور ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ شالکوٹ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 174318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش