QR CodeQR Code

اسرائیل نے اسلامی تاریخی پتھر چوری کر لئے

24 Dec 2009 14:15

اسرائیلی حکومت نے اسلامی آثار اور تاریخی پتھر چوری کر لئے۔ مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کی تعمیر و ترقی کے ادارے اقصی فاؤنڈیشن کے مطابق مسجد اقصی کے۰۰


اسرائیلی حکومت نے اسلامی آثار اور تاریخی پتھر چوری کر لئے۔ مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کی تعمیر و ترقی کے ادارے اقصی فاؤنڈیشن کے مطابق مسجد اقصی کے جنوب میں واقع اموی علاقے میں کھدائی کی گئی اور وہاں کے اسلامی آثار اور تاریخی پتھروں کو ٹرکوں کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ اقصی فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی آثار کی چوری اسلامی تعمیر، ثقافت اور تاریخ پر ڈاکہ زنی ہے۔ اسرائیلی حکومت کھدائی کے عمل کے ذریعے مسجد اقصی اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی سازش میں مصروف ہے۔ وہ مسجد اقصی کو شہید کر کے نام نہاد ہیکل سلیمانی کی تعمیر چاہتی ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن نے اسلامی برادری سے مسجد کو بچانے کیلئے فوری طور پر متحرک ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 17433

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17433/اسرائیل-نے-اسلامی-تاریخی-پتھر-چوری-کر-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org