QR CodeQR Code

سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جائے گا، راجہ ریاض

26 Jun 2012 20:28

اسلام ٹائمز: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی بھی اتحاد کرنے کے لئے تیار نہیں میاں نواز شریف جس اتحاد کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم صدر مملکت کے خلاف خط نہیں لکھیں گے۔ لاہور میں سینئر صحافی معین احمد کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین اور قانون کے تحفظ کے عزم پر برقرار ہے۔ سوئس حکام کو خط نہیں لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی۔ میاں برادران کی جھوٹ کی فیکٹری کے مفروضوں پر مبنی الزامات کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اپنی عادت کے مطابق صوبہ کے کاموں پر توجہ دینے کی بجائے لوگوں کو وفاقی حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کوئی بھی اتحاد کرنے کے لئے تیار نہیں میاں نواز شریف جس اتحاد کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ چوہدری نثار، اسحاق ڈار اور میاں شہباز شریف کے درمیان ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 174542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174542/سوئس-حکام-کو-خط-نہیں-لکھا-جائے-گا-راجہ-ریاض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org