QR CodeQR Code

عہد حاضر میں علامہ ساجد نقوی کے پائے کی سیاسی شخصیت تشیع کے پاس موجود نہیں، غلام رضا نقوی

27 Jun 2012 08:08

اسلام ٹائمز: پی اے سی جموں و کشمیر کونسل کے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقام صد افسوس ہے کہ مال امام زمانہ ع پر پلنے والوں نے قائد محترم کی توہین کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ووٹ شیعہ امیدوار کو دیں۔ ہم قائد کے فرمان پر جان تو قربان کرتے ہیں لیکن قائد کے فرمان پر ووٹ قربان نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کونسل سید غلام رضا نقوی نے مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں منعقدہ بیداری ملت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پی اے سی جموں و کشمیر کونسل کے سابق سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ شیعہ امیدوار کو شیعہ ووٹ نہیں مل پاتا اور ولایت علی پر یقین رکھنے والے امیدوار کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ اہل تشیع ہی ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تکفیری گروپوں کے لئے ہمارے شیعہ امام حسین ع کے نام پر ووٹ مانگتے نظر آتے ہیں۔ ملت جعفریہ کی قیادت کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سید غلام رضا نقوی کا کہنا تھا کہ عہد حاضر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کے پائے کی سیاسی شخصیت تشیع کے پاس موجود نہیں ہے۔ لیکن مقام صد افسوس ہے کہ مال امام زمانہ ع پر پلنے والوں نے قائد محترم کی توہین کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 174633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174633/عہد-حاضر-میں-علامہ-ساجد-نقوی-کے-پائے-کی-سیاسی-شخصیت-تشیع-پاس-موجود-نہیں-غلام-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org