QR CodeQR Code

صدر اور وزیر اعظم دونوں آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، شاہ محمود قریشی

27 Jun 2012 17:25

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد آئین میں متعین حد سے زیادہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر اور وزیر اعظم دونوں آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، ایبٹ آباد میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابا حیدر زمان سے ملاقات کا مقصد محبتیں بانٹنا اور محبتیں سمیٹنا تھا، انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہی کی جانب جارہی ہے۔ حالیہ وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد آئین میں متعین حد سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کابینہ 18ویں ترمیم کی نفی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ہمراہ صدر بھی آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 174801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174801/صدر-اور-وزیر-اعظم-دونوں-آئین-کی-خلاف-ورزی-کے-مرتکب-ہوئے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org