QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے دریائوں میں سیلاب کی کیفیت

27 Jun 2012 17:50

اسلام ٹائمز: دریائوں کے قریب موجود آبادیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دریائوں میں درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب خطرناک نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں درمیانے اور نچلے درجے کے سیلاب کی کیفیت ہے، دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے جبکہ دریائے پنچکوڑہ میں دیر اور دریائے ادیزئی میں ادیزئی پل کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ جہاں پانی کا اخراج 51 ہزار 390 کیوسک ہے۔ جبکہ دریائے پنچکوڑہ میں دیر کے مقام پانی کا اخراج 14 ہزار 700 کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے ادیزئی میں پانی کا بہائو 29 ہزار 800 کیوسک ہے اور یہاں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فلڈ سیل کے مطابق صوبہ کے باقی تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔ جبکہ دریائوں کے قریب موجود آبادیوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے دریائوں میں درمیانے اور نچلے درجے کا سیلاب خطرناک نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 174805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174805/خیبر-پختونخوا-کے-دریائوں-میں-سیلاب-کی-کیفیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org