0
Saturday 30 Jun 2012 13:06

بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو تندہی سے کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ ساجد نقوی

بحرانوں سے نمٹنے کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو تندہی سے کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی، معاشی، اقتصادی اور سماجی ابتر صورتحال سے نڈھال عوام کو ریلیف دینے کے لیے ملک کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو پہلے سے زیادہ تندہی سے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور اس ضمن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان ملکی سطح پر عوامی فلاح و بہبود سمیت سیاسی، معاشی، اقتصادی اور سماجی صورتحال میں بہتری کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے نو منتحب عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ شیعہ علماء کونسل کے فلاحی، سماجی اور سیاسی پیغام کو عوام میں موثر طریقے سے پہنچانے میں اپنی توانائی صرف کریں اور عوام سے قریبی راوبط استوار کرکے ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی سربراہی میں منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں تنظمی صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور اتفاق رائے سے تنظیم کے ضلع، تحصیل اور یونٹس تک انتخابی عمل کو مکمل کرنے، صوبائی اور مرکزی سیاسی سیل کے قیام، سالانہ تنظیمی کنونشن کے انعقاد، عوامی سطح تک اطلاعات رسانی کو موثر بنانے کے لیے تنظیمی خبرنامے کے اجراء، اور سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لینے کے فیصلوں کی منظوری دی۔

جبکہ ملک گیر سطح پر ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنے ہوئے دہشتگردی سے متاثرہ عوام سے تعاون اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے دام، درمے، سخنے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی سے حلف لینے والے شیعہ علماء کونسل کی مرکزی کابینہ کے اراکین میں سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سینئر نائب صدر سید وزارت حسین نقوی، نائب صدور علامہ سید ارشاد نقوی، علامہ سید آغا عباس رضوی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل معظم بلوچ ایڈوکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آخونزادہ زاہد علی عسکر، سیکرٹری مالیات علامہ سید مشتاق ہمدانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر خادم حسین لغاری سمیت دیگر اراکین شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 174848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش