0
Wednesday 27 Jun 2012 22:58

بحر ہند حادثہ، کشتی میں سوار 200 افراد کا تعلق پارا چنار سے ہے

بحر ہند حادثہ، کشتی میں سوار 200 افراد کا تعلق پارا چنار سے ہے
اسلام ٹائمز۔ 22 جون کو بحر ہند کے راستے مسافروں کو انڈونیشیا سے آسٹریلیا لے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں دو سو سے زائد افراد سوار تھے۔ جن میں سے 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بحر ہند میں حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 200 افراد کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقہ پارا چنار سے ہے۔ حادثے کے بعد سے اب تک ان کے لواحقین مختلف طریقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تاحال انھیں مایوسی کا سامنا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق صرف 76 افراد نے گھروں میں رابطہ کیا ہے جبکہ تاحال لاپتہ رہنے والے افراد کے خاندانوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ وہ اپنے پیاروں سے رابطے کے لئے بے چین ہیں، لیکن وسائل اور ذرائع مواصلات نہ ہونے سے وہ اپنے پیاروں سے بے خبر ہیں۔

متاثرہ خاندانوں نے پاکستانی حکومت اور مختلف سماجی اداروں اور شخصیات سے رابطہ کیا ہے اور آس لگائے بیٹھے ہیں کہ کوئی ان کی مدد کو پہنچے گا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ معظم احمد خان نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی تلاش اور واپسی کے لیے انڈونیشی حکام سے رابطے میں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحر ہند میں ڈوبنے والی کشتی میں موجود پاکستانیوں کی درست تعداد سے متعلق علم نہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ کشتی میں پاکستان، افغانستان اور دیگرکئی ممالک کے لوگ شامل تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک ملنے والی لاشوں میں کسی پاکستانی کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار دو سو سترہ افراد انڈونیشیا سے آسڑیلیا جارہے تھے۔ گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے کی وجہ سے کشتی انڈونیشیا کے ساحل سے سوکلوم یٹر دور ڈوب گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 174881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش