0
Wednesday 27 Jun 2012 23:00

ہری پور کے مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشيں لاپتہ افراد کی نکليں

ہری پور کے مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشيں لاپتہ افراد کی نکليں
اسلام ٹائمز۔ ہری پور کے مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشيں لاپتہ افراد کی نکليں۔ لاشيں ملنے کے بعد پوليس نے تھانہ سٹی ہری پور ميں مقدمہ درج کر ليا ہے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہيڈکوارٹر اسپتال ہری پور ميں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشيں ورثا کے حوالے کر دی گئيں۔ میڈیا رپورٹر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ تينوں افراد کو گردنيں توڑ کر اور زہريلے انجکشن لگا کر ہلاک کيا گيا، اور ان تينوں افراد کی عمريں 30 سے 35 سال کے درميان ہيں۔ ان لاشوں ميں سے رياض کا تعلق تخت بھائی، حسن داد کا صوابی اور عبدالحنان کا تعلق دير سے ہے۔ واضح رہے کہ تينوں افراد کی گمشدگی کا کيس پشاورہ ائيکورٹ ميں زيرسماعت تھا۔ دريں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ايس ايس پی انويسٹی گيشن کی سربراہی ميں 3رکنی تحقيقاتی ٹيم قائم کر دی گئی ہے جو اس معاملے کی تحقيقات کريگی۔
خبر کا کوڈ : 174883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش