0
Wednesday 27 Jun 2012 23:19

صدر پاکستان ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے 5 ستمبر تک سیاسی عہدہ ترک کر دیں

صدر پاکستان ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے 5 ستمبر تک سیاسی عہدہ ترک کر دیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے صدر آصف علی زرداری کو دو عہدے کیس کے فیصلے پر پانچ ستمبر تک مزید مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کو ہدایت کی کہ وہ پانچ ستمبر تک دو عہدے کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ فل بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ صدر پاکستان ہائیکورٹ کے 12 مئی 2011ء کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سیاسی عہدہ ترک کر دیں اور ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں بند کر دی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے صدر کو ایک عہدہ چھوڑنے کیلئے پانچ ستمبر تک مہلت دے دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ حکم پر عمل نہ ہوا تو مزید کارروائی شروع کی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ صدر آصف علی زرداری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں ختم کرنے کی ہدایت کی تھی اور توقع ظاہر کی تھی کہ وہ ایک عہدہ چھوڑ دیں گے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عملد آمد نہیں کیا گیا، اس لیے صدر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صدر کو فوجداری معاملات میں استثنٰی حاصل ہے، صدر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سول معاملہ ہے، عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا کہ عدالتیں آئینی ہیں اور صدر آئینی سربراہ ہیں اس لیے صدر کو مزید وقت دیا جاتا ہے کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کریں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 174891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش