QR CodeQR Code

ڈاکٹروں کی ہڑتال دسویں روز میں داخل، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

28 Jun 2012 00:10

اسلام ٹائمز: ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ ان کا سروس سڑکچر بنانے کے لئے سفارشات ایک ماہ میں تیار کر لی جائیں گئیں مگر ابھی تک سفارشات تیار نہیں کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹروں کی سروس سڑکچر نہ بنائے جانے کے خلاف ہڑتال دسویں روز میں داخل ہو گئی ہے ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل وعدہ کیا تھا کہ ان کا سروس سڑکچر بنانے کے لئے سفارشات ایک ماہ میں تیار کر لی جائیں گئیں مگر ابھی تک سفارشات تیار نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے مجبورا ہڑتال کی گئی ہے۔ قبل ازیں ڈاکٹروں نے آوٹ ڈور بند کئے تھے مگر منگل سے روزانہ ایک ہسپتال کے باہر احتجاج اور اس ہسپتال کے ان ڈور بھی بند کر دیئے ہیں۔ آج ڈاکٹر چلڈرن ہسپتال کے باہر احتجاج کریں گے اور ہسپتال کا ان ڈور بند کیا جائے گا۔ احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، خصوصا احتجاج کی وجہ سے ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی ہونا شروع ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 174917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174917/ڈاکٹروں-کی-ہڑتال-دسویں-روز-میں-داخل-مریضوں-کو-شدید-مشکلات-کا-سامنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org