QR CodeQR Code

سانحہ چلاس نے جی بی کی سیاحت کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے

28 Jun 2012 10:00

اسلام ٹائمز:جون کے مہینے میں سیاحوں کی آمد کے باعث نہ صرف علاقے کی رونق بڑھتی تھی بلکہ سیاحت سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں کا روزگار بھی چلتا تھا۔ رواں سال یہ آمدنی ایک محتاط انداز کے مطابق 65 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سیاحت تباہی کے دھانے پر ہے، غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے صوبائی حکومت معیاری اور اعلیٰ سطحی پروگرام منعقد کرانے میں ناکام ہے۔ رواں سال سانحہ کوہستان اور سانحہ چلاس کے بعد جہاں شاہراہ قراقرم سے سیاحوں کا سفر کم ہو گیا ہے۔ وہاں قومی ائیرلائن کمپنی نے عوام پر احسان کرتے ہوئے کرائے بڑھا دئیے ہیں۔ جسکی وجہ سے سیاحت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جون کے مہینے میں سیاحوں کی آمد کے باعث نہ صرف علاقے کی رونق بڑھتی تھی بلکہ سیاحت سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں کا روزگار بھی چلتا تھا۔ رواں سال یہ آمدنی ایک محتاط انداز کے مطابق 65 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔ ہوٹل مالکان، ٹورآپریٹرز اور ٹورست پوائنٹس والے 2012ء میں پوری طرح سے دیوالیہ ہونے لگے ہیں، دوسری جانب صوبائی حکومت نے سیاحت کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اور مشیر سیاحت صرف بیانات تک محدود ہیں۔ ٹورزم انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے پروگرام منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 174931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/174931/سانحہ-چلاس-نے-جی-بی-کی-سیاحت-کو-اپنے-لپیٹ-میں-لے-لیا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org