QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات،کامیابی کی ضمانت کون دیگا،مفتی منیب الرحمان

26 Dec 2009 10:51

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی باتیں کرنیوالی جماعتیں بتائیں کہ مذاکرات کی کامیابی کی ضمانت کون دے گا۔کراچی میں


کراچی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی باتیں کرنیوالی جماعتیں بتائیں کہ مذاکرات کی کامیابی کی ضمانت کون دے گا۔کراچی میں دو روپے روٹی والے تندور کے افتتاح کے بعد جیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امریکی کارروائیاں اور بیرونی دراندازی روکنے کیلئے پارلیمنٹ جرأت مندانہ موقف اختیار کرے اور خود مختاری کا ثبوت دے تو امن کا قیام ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کا کام دینی مسائل بیان کرنا ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ریاستی وسائل استعمال کر کے ملک میں امن و سلامتی قائم کرے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو امن دے۔


خبر کا کوڈ: 17502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/17502/طالبان-سے-مذاکرات-کامیابی-کی-ضمانت-کون-دیگا-مفتی-منیب-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org