QR CodeQR Code

74 فیصد پاکستانی امریکہ کو دشمن ملک تصور کرتے ہیں، پیس پیو گلوبل

28 Jun 2012 14:41

اسلام ٹائمز:امریکی ادارے نے اپنی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام میں ایران کے لئے بہت زیادہ نرم گوشہ پایا جاتا ہے اور فرقہ وارانہ ذہنیت اب تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ ایک دوسرے فرقے کے افراد کو قبول کرنے لگے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے دو تہائی عوام امریکہ کو دشمن ملک تصور کرتے ہیں۔ صدر اوبامہ سابق صدر بش کی طرح پاکستان میں انتہائی غیر پسندیدہ قرار دیے گئے ہیں جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے اور 70 فیصد سے زائد لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، عمران خان کیساتھ نوجوانوں کی اکثریت ہے جبکہ خواتین میں بھی بہت زیادہ تعداد عمران خان کی حامی ہے۔

واشنگٹن بیس پیو گلوبل کی جانب سے پاکستان میں کئے گئے ایک سروے میں 74 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ امریکہ کسی بھی صورت پاکستان کا دوست نہیں ہو سکتا جبکہ صدر باراک اوبامہ بھی سابق صدر جارج ڈبلیو بش سے مختلف نہیں ہیں اور ان کی پاکستان بارے وہی پالیسی ہے جو صدر بش کی تھی۔ سروے میں 70 فیصد سے زائد لوگوں نے چئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ملک کا مقبول ترین لیڈر قرار دیا اور اس مقبولیت کی وجہ آزاد عدلیہ، آئین و قانون کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے آواز اٹھانا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق 2008ء کے مقابلے میں صدر زرداری کی اور ان کی جماعت کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے اور صرف 14 فیصد پاکستانیوں سے ان کے حق میں رائے دی ہے۔ پاکستان میں لوگ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ دونوں سے ناامید ہو چکے ہیں اور کسی تیسر ی جماعت کو موقع دے کر آزمانا چاہتے ہیں اس کے لئے عمران خان کی قیادت ہی اس وقت میدان میں ہے۔ امریکی ادارے کے مطابق پاکستانی عوام میں ایران کے لئے بہت زیادہ نرم گوشہ پایا جاتا ہے اور فرقہ وارانہ ذہنیت اب تبدیل ہو رہی ہے اور لوگ ایک دوسرے فرقے کے افراد کو قبول کرنے لگے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 175047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175047/74-فیصد-پاکستانی-امریکہ-کو-دشمن-ملک-تصور-کرتے-ہیں-پیس-پیو-گلوبل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org