0
Thursday 28 Jun 2012 22:33

زائرین کی بس پر حملہ امریکہ کے نمک خوار سفاک یزیدی درندوں کی کارروائی ہے، ایم ڈبلیو ایم قم

زائرین کی بس پر حملہ امریکہ کے نمک خوار سفاک یزیدی درندوں کی کارروائی ہے، ایم ڈبلیو ایم قم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید تقی شیرازی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں زائرین کی بس پر ہونے والا حملہ سفاک یزیدی امریکی درندوں کا کام ہے۔ حکومت پاکستان اور ملک میں امن و امان کے ذمہ دار ادارے پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں، آج پورے ملک پر دہشتگردوں کا راج ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مجلس وحدت مسلمین قم نے اس دہشتگردانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ بین الاقوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
 
سید تقی شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس ملک میں دہشتگردی اور لاقانونیت کے خلاف اہم قدم ثابت ہوگی، سیکرٹری جنرل حزب اللہ سید حسن نصراللہ نے بھی اس کانفرنس کو وحدت اسلامی کی راہ میں اہم قدم قرار دیا ہے۔ انشاءاللہ یہ کانفرنس  پاکستان کی سرزمین پر ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ انکا کہنا تھا کہ اس کانفرنس میں ایران کے حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ مشہد کی بھرپور نمایندگی ہوگی۔ کابینہ اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل قم اور سیکرٹری جنرل مشہد قرآن و سنت کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان روانہ ہوگئے۔
 
اس اہم اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم ملٹی میڈیا سیل کے انچارج سید میثم ہمدانی نے یکم جولائی کو ہونے والی قرآن و سنت کانفرنس کو لائیو نشر دکھانے کے بارے میں کابینہ کے سامنے رپورٹ پیش کی اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس کانفرنس کو قم میں موجود برادران کیلئے براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے کے حوالے سے کام کرے گی۔ کابینہ کے اجلاس میں امور تنظیم سازی کے انچارج شیخ محمد رضا عمرانی، امور زائرین کے انچارج ذوالفقار، امور روابط کے انچارج راجہ سعید مہدی اور دیگر برداران نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 175107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش