0
Thursday 28 Jun 2012 23:58

زائرين کی بس پر حملے ميں ملوث سفاک دہشتگرد ملک دشمن عناصر ہيں، الطاف حسين

زائرين کی بس پر حملے ميں ملوث سفاک دہشتگرد ملک دشمن عناصر ہيں، الطاف حسين
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومي موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے کوئٹہ کے شہر ہزار گنجي ميں زائرين کي بس کو دھماکہ سے اڑانے کے  واقعہ کي سخت ترين الفاظ ميں مذمت کي ہے اور اس کے نتيجے ميں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمي ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کيا ہے۔ ايک مذمتي بيان ميں الطاف حسين نے کہا کہ زائرين کي بس پر حملے ميں ملوث دہشتگرد ملک دشمن عناصر ہيں، جو اپنے مذموم مقاصد کي تکميل کيلئے بے گناہ معصوم انسانوں کي جانوں سے خون کي ہولي کھيل رہے ہيں، ايسے سفاک دہشتگردوں کے دلوں ميں خوف خدا ختم ہوگيا ہے۔

الطاف حسين نے دہشتگردي کے واقعہ ميں جاں بحق ہونيوالے افراد کے سوگوار لواحقين سے دلي تعزيت کا اظہار کرتے ہوئے ان کي مغفرت اور زخميوں کي جلد و مکمل صحتيابي کيلئے دعا کي ہے۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علي زرداري، وزيراعظم پاکستان راجہ پرويز اشرف اور بلوچستان کے وزيراعلٰي اسلم ریئساني سے پرزور مطالبہ کيا کہ کوئٹہ شہر کے ہزار گنجي ايريا ميں زائرين کي بس پر بم دھماکے کا نوٹس ليا جائے اور واقعہ ميں ملوث سفاک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انہيں قانون کے مطابق سخت ترين سزا دي جائے۔
خبر کا کوڈ : 175122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش