0
Friday 29 Jun 2012 00:25

ہندوستان میں ایک اور پاکستان جنم لے رہا ہے، بال ٹھاکرے

ہندوستان میں ایک اور پاکستان جنم لے رہا ہے، بال ٹھاکرے
اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ایک اور پاکستان جنم لے رہا ہے۔ ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ابوجندال کی گرفتاری پر شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے کہا کہ ہندوستان کی ریاست مہارشٹرا میں ایک نیا پاکستان ابھر رہا ہے۔ کٹر ہندو پرست بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ گھاتک پور کا بم حملہ یا جرمن بیکری کا دھماکہ یا گجرات میں بم دھماکہ ان سب واقعات میں ملوث افراد کا تعلق مراہٹا وار سے ہے۔ مراہٹا وار میں مسلمانوں کی اکثریت اور ان کی ہندوستانی ریاست سے دوری کا حوالہ دیتے ہوئے بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ مراہٹا وار میں ابھرتا پاکستان مہاراشٹر اور ہندوستان میں کے لئے خطرناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 175130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش