0
Friday 29 Jun 2012 00:21

افغانستان سے نیٹو فورسز کا انخلا پاکستان کے مفاد میں ہے، سیکرٹری خارجہ

افغانستان سے نیٹو فورسز کا انخلا پاکستان کے مفاد میں ہے، سیکرٹری خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی مفادمیں ہے اور اس حوالے سے نیٹو سے بات چیت جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے کمیٹی روم میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سلالہ واقعہ پر پاکستان کے مطالبات پر کافی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ سلالہ واقعہ پر عوام کے جذبات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے باعث تشویش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے افغان سرحد سے پاکستان پر حملوں کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے افغانستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا جائے گا۔ افغانستان سے نیٹو فورسز کا انخلا پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن و امان کیلئے نیٹو سپلائی کی بحالی انتہائی ضروری ہے اور اس معاملے پر بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے سے متعلق پاکستان کے بہت سے مطالبات اور تحفظات ہیں۔ انہوں نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر شدت پسندوں کے حملوں کو باعث تشویس قرار دیا اور کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔ سیکریٹری خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغانستان کو شدت پسند حملوں کے خلاف ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 175134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش