QR CodeQR Code

جے یو آئی کے زیر اہتمام باجوڑ ایجنسی میں فضلا کانفرنس 2 جولائی کو منعقد ہوگی

29 Jun 2012 15:10

اسلام ٹائمز: کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب صدر مولانا گل نصیب، صوبائی امیر مولانا امان اللہ، مولانا محمد قاسم، قاری عبداللہ اور دیگر خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام باجوڑ ایجنسی کے زیر اہتمام فضلا کانفرنس 2 جولائی کو منعقد ہوگی۔ جے یو آئی باجوڑ کی مجلس عاملہ اور تمام تحصیلوں کے امراء اور فارغ التحصیل طلباء کا اجلاس بمقام جامعہ مدینہ خار میں زیرصدارت امیر جمعیت علماء باجوڑ مولانا محمد صادق منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد صادق، سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید، مولانا محمد نور، قاری فضل ربی، مولانا عبید اللہ، مولانا فتح الرحیم، مولانا سلطان محمد، قاری مصطفیٰ اور مجاہد خان نے کہا کہ ملک بھر کے دینی مدارس سے باجوڑ کے فارغ التحصیل طلباء کی فضلا کانفرنس دو جولائی کو منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا گل نصیب، صوبائی امیر مولانا امان اللہ، صوبائی رہنماء مولانا محمد قاسم، صوبائی نائب امیر قاری عبداللہ اور دیگر خطاب کریں گے۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی کے بیٹے اور رکن صوبائی اسمبلی محمد زیاد درانی کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 175237

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175237/جے-یو-آئی-کے-زیر-اہتمام-باجوڑ-ایجنسی-میں-فضلا-کانفرنس-2-جولائی-کو-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org