QR CodeQR Code

سکردو میں گرمی میں شدت کے سبب دریاوں میں طغیانی کا عمل تیز

30 Jun 2012 19:57

اسلام ٹائمز: دریاوں میں طغیانی کا عمل تیز ہونے سے دریا کے کناروں کے آس پاس مقیم لوگوں میں خوف و ہراس میں اضافہ ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ سے ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا۔ کئی دنوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گلیشئر پگھلنے کا عمل میں تیزی آئی ہے اور دریاوں کے پانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
گلیشئر پگھلنے کا عمل تیز ہونے کی وجہ سے ندی نالوں اور دریاوں میں طغیانی کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ اور دریاوں میں طغیانی کا عمل تیز ہونے سے دریا کے کناروں کے آس پاس مقیم لوگوں میں خوف و ہراس میں اضافہ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 175289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175289/سکردو-میں-گرمی-شدت-کے-سبب-دریاوں-طغیانی-کا-عمل-تیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org