0
Saturday 30 Jun 2012 01:50

غیر ملکی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کرینگے، بشار الاسد ڈٹ گئے

غیر ملکی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کرینگے، بشار الاسد ڈٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ غیر ملکی مداخلت سے اندرونی مسائل حل نہیں ہوں گے، وہ غیر ملکی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر بشار لااسد نے کہا کہ انہیں بیرونی مداخلت قبول نہیں، شام کا بحران اسکا اندرونی معاملہ ہے اور اسے خود شامی عوام ہی حل کر سکتے ہیں۔ ترکی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ترک حکام اور عام ترکوں کی شام کے بارے میں رائے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام شام سے ہمدردی رکھتے ہیں اور وہ اسے نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور مغرب کے بارے میں دباؤ انکے موقف کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 175309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش