QR CodeQR Code

عدلیہ کیخلاف سازش ہوئی تو تحریک چلائیں گے، شاہ محمود قریشی

30 Jun 2012 01:46

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی توڑ دے اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائے تو نئے الیکشن کرانا ناگزیر ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف ایک نئی سازش تیار کی جا رہی ہے، عدلیہ کو زیر کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک چلائیں گے، وہ ملتان میں پارٹی کارکنوں نے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق جاری تو ہو گیا ہے تاہم اس پر عملدرآمد کے لیے آزاد الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی توڑ دے اور پارلیمنٹ سے مستعفی ہو جائے تو نئے الیکشن کرانا نا گزیر ہو جائے گا۔
 
شاہ محمود قرشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر سات ارب روپے کی منشیات (ایفیڈرین) ایران سمگل کی گئیں اور اس بات کی نشاندہی پاکستانی اداروں نے نہیں بلکہ بین الاقوامی اداروں نے کی ہے، انہوں نے کہا کہ 5 جولائی کو گوجرانوالہ میں احتجاج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 175330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175330/عدلیہ-کیخلاف-سازش-ہوئی-تحریک-چلائیں-گے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org