0
Sunday 1 Jul 2012 06:07

قران کریم و علم شریف کی بے حرمتی پر حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کی مذمت

قران کریم و علم شریف کی بے حرمتی پر حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ قران کریم کی بے حرمتی پر گنڈ حسی بٹ سرینگر کشمیر میں پیش آئے واقعہ پر حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے علاوہ لبریشن فرنٹ، جماعت اسلامی، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، مولانا مسرور انصاری، آغا سید حسن، جاوید احمد میر اور دیگر علیحدگی پسند لیڈروں نے یک زبان میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کے اندر تفرقہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے حریت (گ) نے کہا ہے کہ ضلع بانڈی پورہ اور ناربل میں پیش آئے قرآن سوزی کے واقعات کے بعد گنڈ حسی بٹ کا واقعہ اپنی نوعیت کا صرف ایک مہینے میں تیسرا واقعہ ہے جب مسلمانوں کی مقدس اور آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کی بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ توہین کی گئی ہے۔
 
حریت کانفرنس گ کے ترجمان نے کہا کہ  اس سے قبل نارہ بل اور بانڈی پورہ میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات رونما ہوئے اور یہ سارا سلسلہ ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے، جس کا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں خلفشار اور افراتفری کا عالم برپا کرنا ہے، تاکہ کشمیریوں کی تحریکِ آزادی سے توجہ ہٹائی جائے اور لوگوں کی عظیم اور بے مثال قربانیوں کو پسِ منظر میں دھکیلا جائے، ادھر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے گنڈ حسی بٹ لاوے پورہ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم اور علم حضرت عباس ع کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والے عناصر کسی بھی صورت میں مسلمانوں اور اسلام کے دوست نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑانے کی ایک منصوبہ بند سازش ہے جس کی گہرائی اور سنجیدگی کا ادراک کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 175605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش