QR CodeQR Code

سکردو میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کو روکنا ہوگا

30 Jun 2012 23:26

اسلام ٹائمز: سولہ فٹ کے روڈ کے دائیں بائیں صبح سے لیکر شام تک بلاوجہ گاڑیاں کھڑی کرکے ڈرائیور حضرات غائب ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس میں سینکڑوں بھرتیاں ہونے کے باوجود بھی ٹریفک پولیس کی نفری میں اضافہ نہ ہو سکا اور وہی 15 نفر پورے سکردو سٹی کے ٹریفک نظام کو سنبھال رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نفری کی کمی کی وجہ سے سکردو سٹی کے کئی اہم چوک پر ٹریفک پولیس کی نفری نہ ہونے کی وجہ سے حادثات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ سکردو بازار کے متعدد چوکوں پر روزانہ حادثات ہو رہے ہیں۔ سولہ فٹ کے روڈ کے دائیں بائیں صبح سے لیکر شام تک بلاوجہ گاڑیاں کھڑی کرکے ڈرائیور حضرات غائب ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ متعلقہ ادارہ بہتر انتظام کر کے جہاں شہر کو منظم اور خوبصورت بنا سکتا ہے وہیں آئے دن کے ٹریفک حادثات کو بھی کم کر سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 175609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175609/سکردو-میں-بڑھتے-ہوئے-ٹریفک-حادثات-کو-روکنا-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org