0
Sunday 1 Jul 2012 05:50

مقبوضہ کشمیر میں پانچ روزہ ہڑتال کے بعد زندگی پھر سے معمول پر

مقبوضہ کشمیر میں پانچ روزہ ہڑتال کے بعد زندگی پھر سے معمول پر
اسلام ٹائمز۔ 5 روز تک سانحہ آستان عالیہ خانیار پر مسلسل کرفیو، سخت ترین بندشوں اور ہمہ گیر ہڑتال رہنے کے بعد سنیچر کو شہر سرینگر سمیت پوری وادی میں معمولات زندگی بحال ہوگئے، شہر خاص کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں دکانیں، کاروباری ادارے، سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے، کالج، یونیورسٹی، بینک اور پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے اور معمول کے مطابق کام کاج ہوتا رہا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سرگرمیاں بھی بحال ہوئیں، اس دوران سانحہ آستان عالیہ خانیار کی جگہ سنیچر کو رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے اور صبح سے ہی عقیدت مندوں نے شہید خانقاہ پر اشکبار آنکھوں سے حاضری دی، ادھر شہر خاص کے صراف کدل علاقے میں گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے تاہم شہر خاص کے 6 پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں عائد پابندیوں کو سنیچر کی صبح ہٹایا گیا جس کے ساتھ ہی یہاں کے لوگ 100گھنٹوں کے بعد اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
 
25 جون کو سانحہ آستان عالیہ خانیار پیش آیا جس کے ساتھ ہی شہر سرینگر سمیت پوری وادی میں ہمہ گیر ہڑتال اور اعلانیہ و غیر علانیہ کرفیو کے ساتھ ساتھ سخت ترین بندیشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوا جس کے نتیجے میں پوری وادی میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی، 5 روزتک جاری رہنے والے نامساعد حالات کے بعد آج معمول کا کام کاج ہوا جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سرگرمیاں بھی دوبارہ بحال ہوئیں جس کے نتیجے میں شہر کی سڑکوں پر جگہ جگہ لمبے لمبے ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔
 
اس دوران مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص میں عائد کی گئی بندیشوں کو دوران شب ہی ختم کرکے لوگوں کی نقل وحرکت پر عائد پابندی کو ہٹایا گیا جبکہ بندشوں کے نتیجے میں تعینات سینکڑوں پولیس و بھارتی نیم فوجی اہلکاروں کے دستوں کو بھی دوران شب ہٹایا گیا اور اس طرح شہر خاص میں مسلسل 5 روز تک جاری رہنے والی بندشیں اور لوگوں کی نقل وحرکت پر عائد پابندی کو ختم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 175616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش