QR CodeQR Code

ایرانی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

30 Jun 2012 23:49

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے یکم جنوری سے اوور فلائنگ کے واجبات ادا نہیں کئے تھے جس پر ایرانی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی عمرہ کیلئے جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن نے ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے پر چھ ماہ سے واجبات اد ا نہیں کئے جس پر ایرانی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو اپنی فضائی حدود کو استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے یکم جنوری سے اوور فلائنگ کے واجبات ادا نہیں کئے تھے جس پر ایرانی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی عمرہ کیلئے جانیوالی پی آئی اے کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا ہے اور وارننگ دی ہے کہ اگر واجبات ادا نہیں کئے تو مکمل طور پر فضائی حدود بند کر دی جائینگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس میں آج چھٹی والے روز بھی ڈائریکٹر ایئرپورٹ اور دیگر افسران کو ہنگامی طور پر طلب کرلیا گیا تھا اور پی آئی اے انتظامیہ نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایرانی سی اے اے کے واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے ایرانی ایوی ایشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ منگل تک دبئی میں بینک کے ذریعے ان کے واجبات ادا کر دیئے جائینگے۔


خبر کا کوڈ: 175620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175620/ایرانی-سول-ایوی-ایشن-نے-پی-آئی-اے-کو-اپنی-فضائی-حدود-استعمال-کرنے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org