0
Sunday 1 Jul 2012 00:15

ینگ ڈاکٹرز ہڑتال، جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ہڑتال، جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل پنجاب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو وزیراعلٰی ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران دھرنا بھی دیا جائے گا۔ آل پنجاب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں سروس سڑکچر سے متعلق سیمنار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کے عہدیداروں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہم سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اوپی ڈیز میں ہڑتال بدستور جاری رہے گی۔ 

ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیں سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ سیمنار کے دوران سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ہال کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیے رکھا۔
خبر کا کوڈ : 175623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش