0
Sunday 1 Jul 2012 12:04

شہباز شريف نے لاہور میں فرانزک ليب کا دورہ کیا

شہباز شريف نے لاہور میں فرانزک ليب کا دورہ کیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزيراعلی محمد شہباز شريف نے علی الصبح لاہور کے علاقے گڑھی شاہو ميں علامہ اقبال روڈ اور ٹھوکر نياز بيگ ميں فرانزک ليب کا دورہ کيا۔ انہوں نے دونوں منصوبوں ميں کام کے معيار کا جائزہ ليا۔ پنجاب فرانزک سائنس ايجنسی کے دورے کے موقع پر شہباز شريف نے کہا کہ يہ جنوبی ايشياء کی بہترين ليب ہے، جرائم کی بيخ کنی اور انصاف کی فراہمی کيلئے اس سے بھرپور استفادہ کيا جائيگا، وزيراعلی پنجاب نے ليب ميں ڈی اين اے ٹيسٹ، پوسٹ مارٹم اور ديگر شعبوں کا معائنہ کيا۔ علامہ اقبال روڈ کے معائنے کے دوران شہباز شريف نے کہا کہ معاشی اور تجارتی سرگرميوں کے فروغ کيلئے جديد انفراسٹرکچر ضروری ہے اور پنجاب حکومت صوبے ميں انفرااسٹرکچر کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ وزيراعلی پنجاب نے ملتان روڈ منصوبے پر کام کی رفتار بھی مزيد تيز کرنے کی ہدايت کی۔



خبر کا کوڈ : 175732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش