QR CodeQR Code

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس پر پولیس کا چھاپہ، درجنوں گرفتار

2 Jul 2012 00:12

اسلام ٹائمز: سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کشیدہ صورتحال پر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ پولیس کی بھاری نفری نے اعلٰی پولیس افسران کے ہمراہ سروسز ہسپتال کو گھیرے میں لے کر ہڑتالی ڈاکٹرز کو حراست میں لینا شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کے اجلاس پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر عہدیداروں سمیت درجنوں ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صوبے بھر کے ہسپتالوں کے آوٹ ڈور اور ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی وجہ سے حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ ماڈل ٹاون، اقبال ٹاون اور سٹی ڈویژن پولیس کی بھاری نفری نے اعلٰی پولیس افسران کے ہمراہ سروسز ہسپتال کو گھیرے میں لے کر ہڑتالی ڈاکٹرز کو حراست میں لینا شروع کردیا۔ 

پولیس سرچ آپریشن دوران دروازے توڑ کرملحقہ ہاسٹل میں بھی داخل ہو گئی جہاں سے عہدیداروں سمیت درجنوں ڈاکٹرز کو دھر لیا گیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کے خلاف صوبے کے ہسپتالوں کی آوٹ ڈور اور ایمرجنسی وارڈ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے اس حوالے سے پنجاب کارڈ یالوجی کی ایمرجنسی فوری بند کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 175925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/175925/ینگ-ڈاکٹرز-ایسوسی-ایشن-کے-اجلاس-پر-پولیس-کا-چھاپہ-درجنوں-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org