QR CodeQR Code

سينئر ڈاکٹرز آج رات تک ڈيوٹی پر نہ آئے تو انہیں بھی فارغ کردينگے، رانا ثناءاللہ

2 Jul 2012 12:57

اسلام ٹائمز: لاہور کے ميو اسپتال ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سينئر ڈاکٹرز کا اسپتال چھوڑ کر بھاگنا افسوس ناک ہے، اگر ہڑتالی ڈاکٹر واپس نہ آئے تو 3 دن ميں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرلی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزيرِ قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پبلک سروس کميشن سے آنيوالے 600 ڈاکٹروں نے ڈيوٹي سنبھال لي ہے، 2روز ميں مزيد 2 ہزار ڈاکٹرز ڈيوٹي پر آجائيں گے، سينئر ڈاکٹر آج رات تک ڈيوٹي پر واپس نہ آئے تو انہيں بھي فارغ کر ديا جائے گا۔ لاہور کے ميو اسپتال ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سينئر ڈاکٹرز کا اسپتال چھوڑ کر بھاگنا افسوس ناک ہے، اگر ہڑتالي ڈاکٹر واپس نہ آئے تو 3 دن ميں ڈاکٹروں کي کمي پوري کر لي جائے گي۔
 
انہوں نے کہا کہ تمام اسپتالوں کي او پي ڈي سروس بحال ہوچکي ہے، صرف ان ڈاکٹروں کو حراست ميں ليا گيا جو ڈيوٹي کے خواہشمند ڈاکٹروں کو روکنے کي کوشش کر رہے تھے۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اب تک صرف 36 ڈاکٹرز کو ايک ماہ کيلئے نظر بند کيا گيا ہے، ان ڈاکٹرز نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کيا، ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں ميں ہلاک ہونے مريضوں کي ذمہ داري ان پر عائد ہوتي ہے، جنہوں نے ذاتي مفاد کو مقدم رکھا۔


خبر کا کوڈ: 176042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176042/سينئر-ڈاکٹرز-آج-رات-تک-ڈيوٹی-پر-نہ-آئے-انہیں-بھی-فارغ-کردينگے-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org