QR CodeQR Code

افغانستان، فوجی وردی ميں ملبوس شخص کی فائرنگ، 3نيٹو فوجی ہلاک

2 Jul 2012 18:27

اسلام ٹائمز: اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی افغانستان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص نے اچانک فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں پولیس وردی میں ملبوس مسلح شخص کی فائرنگ سے تین اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ جنوبی افغانستان کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب افغان پولیس کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص نے اچانک فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ بیان میں واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حملہ آور کو گرفتار یا ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جاری ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال اس طرح کے اٹھارہ واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس میں چھبیس اتحادی فوجی ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 176057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176057/افغانستان-فوجی-وردی-ميں-ملبوس-شخص-کی-فائرنگ-3نيٹو-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org