QR CodeQR Code

نیب کو آزاد ہونا چاہیئے، ایفی ڈرین کیس سمیت تمام کیسز کے پیچھے سیاست دان ہیں، عمران خان

2 Jul 2012 21:53

اسلام ٹائمز: اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چيئرمين نيب اگر سياستدانوں کے مقدمات نہيں کھوليں گے تو ان کا کيا کام رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فصیح بخاری کو نواز شریف کے خلاف کرپشن کیسز ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے پنجاب حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ ڈاکٹرز کے ساتھ معاملہ حل نہیں کرسکتی تو وہ یہ مسئلہ حل کرانے کیلیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہونا چاہیئے، نوازشریف تحریک انصاف کے خوف سے نورا کشتی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف نے 400 ملین ڈالر چوری کئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پرتو سب متفق ہو جاتے ہیں ،کرپشن کیخلاف قانون کیوں نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو آزاد ہونا چاہیئے، ایفی ڈرین کیس سمیت تمام کیسز کے پیچھے سیاست دان ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف تحریک انصاف کے خوف سے نورا کشتی کر رہے ہیں۔

تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سياسی مقدمات نہ کھولنے سے متعلق بيان پر چيئرمين نيب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کيا ہے، انہوں نے پنجاب حکومت کو ينگ ڈاکٹرز کا مسئلہ حل کرا نے ميں معاونت کی پيشکش بھی کی ہے۔ پنجاب کے سابق صوبائی وزير سعيد قريشی کی تحريک انصاف ميں شموليت کے موقع پر اسلام آباد ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چيئرمين نيب اگر سياستدانوں کے مقدمات نہيں کھوليں گے تو ان کا کيا کام رہ جائے گا۔ انہوں نے سپريم کورٹ سے بھی فصيح بخاری کے بيان پر از خود نوٹس لينے کا مطالبہ کيا۔ عمران خان نے نیب چیئرمین سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فصیح بخاری کو نواز شریف کے خلاف کرپشن کیسز ختم کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ 
 

عمران خان نے کہا کہ ملک رياض نے ن ليگ اور آصف زرداری کے درميان مک مکا کرايا، دونوں جماعتيں تحريک انصاف سے خوفزدہ ہو کر اکٹھی ہوئی ہيں، ميمو ميں آصف زرداری کا نام آنے کے بعد نواز شريف پيچھے کيوں ہٹ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ميں ڈاکٹرز کی ہڑتال درست نہيں تاہم حکومت پنجاب نے اس مسئلے کو بدانتظامی کا شکار کر ديا۔ ايک سوال پر عمران خان نے کہا کہ شيخ رشيد نے انہيں 13 اگست کو راولپنڈي کے جلسے ميں شرکت کی دعوت دی ہے اور وہ اس ميں شرکت کريں گے۔
 
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے ڈرون حملوں میں مرنے والے دہشت گردوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے سے نیٹو فوج کا انخلاء پاکستان کے مفاد میں ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سابق صدر نے بھی ڈرون حملوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ سروے کے مطابق ستر فی صد سے زائد پاکستانی عوام امریکہ کے مخالف ہو چکی ہے۔ عمران خان نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے خوف سے ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے مک مکا کر لیا ہے۔ دونوں پارٹیاں اب اپنی مرضی کا الیکشن کمشنر اور نگران حکومت لانے کی تیاری کررہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 176140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176140/نیب-کو-آزاد-ہونا-چاہیئے-ایفی-ڈرین-کیس-سمیت-تمام-کیسز-کے-پیچھے-سیاست-دان-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org