0
Tuesday 3 Jul 2012 00:48

پورا پنجاب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

پورا پنجاب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معاملات کو بگاڑنے سے گزیر کرے، ڈاکٹروں سمیت ایسے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد جو سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ان سے مذاکرات کرتے ہوئے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جانا چاہئے، صوبے کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے، اور ملتان سمیت پورا پنجاب جرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت در اصل ون مین شو ہے، تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، صوبے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے، جرائم کی شرح میں 21 فیصد اضافہ گڈگورننس کا پول کھولنے کے لئے کافی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھی پیپلز پارٹی کے گناہوں میں برابر کی شریک ہے، عوام کو اگر شروع دن سے ہی حقیقی اپوزیشن مل جاتی تو آج ملکی صورتحال مختلف ہوتی۔ دوہری شہریت کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے عوام کے نمائندے نہیں ہونے چاہئیں، جس شخص کا خاندان ملک سے باہر ہو اور اس کا تمام سرمایہ غیر ملکی بنکوں میں پڑا ہو وہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑاکیسے ہوسکتاہے؟ انہوں نے کہا کہ 45 فیصد جعلی ووٹوں پر قائم ہونے والی این آر او زدہ اسمبلی 18 کروڑ عوام کی ترجمانی نہیں کرسکتی، ملک میں جلد از جلد نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 176148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش