0
Tuesday 3 Jul 2012 14:32

رحیم یار خان، مریضوں کی حالت زار پر رپورٹنگ کرنیوالی میڈیا ٹیم پر ینگ ڈاکٹرز کا بہیمانہ تشدد

رحیم یار خان، مریضوں کی حالت زار پر رپورٹنگ کرنیوالی میڈیا ٹیم پر ینگ ڈاکٹرز کا بہیمانہ تشدد
اسلام ٹائمز۔ شیخ زید اسپتال رحیم یار خان کے شعبہ ایمرجنسی میں مریضوں کی حالت زار پر رپورٹنگ کرنیوالی میڈیا ٹیم پر ینگ ڈاکٹرز نے  بیہمانہ تشدد کیا، صحافی اور کیمرا مین زخمی جبکہ متعدد کیمرے توڑ دیئے اور چھین لئے گئے، واقعہ میں ملوث 13 ڈاکٹروں سمیت 25 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کا سٹی پل سے ڈی سی او آفس تک احتجاجی جلوس و مظاہرہ ہوا۔ تفصیل کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کے 16ویں روز وائے ڈی اے کے عہدیداروں نے شیخ زید اسپتال میں پریس کانفرنس کی۔
 
میڈیا کی ٹیم پریس کانفرنس کی کوریج کے بعد دوسری جانب ایمرجنسی بلاک اور دیگر وارڈز میں مریضوں کی حالت زار کی رپورٹنگ کیلئے گئی تو ینگ ڈاکٹرز نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کے علاوہ اسپتال میں کسی بھی طرح کی رپورٹنگ نہ کی جائے ایسا کرنے والے صحافیوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا، بعد ازاں ایمرجنسی بلاک میں موجود عبدالغفار، محسن بلال، فراز، زوہیب بلوچ اور دیگر ینگ ڈاکٹروں نے ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین سید ممتاز شاہ سے کیمرا چھین کر تشدد کرنا شروع کردیا، اسے گھسیٹتے ہوئے اندر کمرے میں لے گئے اور یرغمال بنالیا۔

اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے وہاں موجود میڈیا کے نمائندے نور محمد سومرو، آصف علی، عرفان علی، عاصم صدیق، محمد اعظم حسین عادل، صدیق بلوچ، حسین احمد، سردار پہوڑ اور جاوید اقبال نے مداخلت کی تو وہاں اکٹھے ہونیوالے دو درجن کے قریب ینگ ڈاکٹروں نے دھاوا بول دیا اور میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ وقوعہ کی اطلاع ملنے پر صحافیوں، سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد پولیس تھانہ اے ڈویژن جمع ہوگئی۔
 
ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے موقع پر پہنچ کر غنڈہ گردی کرنیوالے تمام ینگ ڈاکٹرز کیخلاف فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تاہم صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ میڈیا پر تشدد اور دہشت گردی کے مرتکب ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاری تک وہ تھانہ کی حدود سے باہر نہیں جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 176150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش