0
Tuesday 3 Jul 2012 00:57

نواز شریف کوئٹہ، حیدر آباد، کراچی میں جلسہ کر کے دکھائیں، جاوید ہاشمی

نواز شریف کوئٹہ، حیدر آباد، کراچی میں جلسہ کر کے دکھائیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ روایتی سیاست کا خمیازہ یوسف رضا گیلانی بھگت چکے ہیں، باقیوں کی باری آنے والی ہے، ملتان میں تحریک انصاف کے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیوں نے پاکستان کو لاوارث کر دیا ہے، اب تبدیلی کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو چیلنج کیا کہ وہ کوئٹہ، حیدر آباد اور کراچی میں جلسہ کر کے دکھائیں، ان کا کہنا تھا کہ 50 سال کے دوران اگر ان کے اثاثوں میں اضافہ ثابت کر دیا جائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے، عمران خان غریب عوام کا حامی ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقبول ترین سیاسی شخصیت عمران خان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 176152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش