QR CodeQR Code

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 16ویں روز بھی جاری

3 Jul 2012 01:02

اسلام ٹائمز: پاک فوج کے ڈاکٹرز پنجاب حکومت کی درخواست پر جب مختلف اسپتالوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پہنچے تو مریضوں نے سکھ کا سانس لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 16 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے احتجاج کے توڑ کے لئے فوجی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں، ملتان کے نشتر اسپتال میں آرمی میڈیکل کور کے پندرہ ڈاکٹرز کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز بھی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے ڈاکٹرز پنجاب حکومت کی درخواست پر جب مختلف اسپتالوں میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پہنچے تو مریضوں نے سکھ کا سانس لیا، مریضوں کے لواحقین نے ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں عوام کا ساتھ دینے پر پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی۔


خبر کا کوڈ: 176153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176153/پنجاب-میں-ینگ-ڈاکٹرز-کی-ہڑتال-16ویں-روز-بھی-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org