0
Tuesday 3 Jul 2012 01:46

لوڈشیڈنگ نے صنعت، زراعت اور کاروبار کو تباہ کر دیا ہے، جماعت اسلامی ملتان

لوڈشیڈنگ نے صنعت، زراعت اور کاروبار کو تباہ کر دیا ہے، جماعت اسلامی ملتان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری نے کہا ہے کہ قرآن کتاب انقلاب اور پوری انسانیت کیلئے ہدایت و رہنمائی کا سرچشمہ ہے، جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کو عملاً نافذ کرنے اور لوگوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالنے میں مدد دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یونین کونسل نمبر 12 کے زیر اہتمام جناح پارک میں منعقدہ 5 روزہ فہم و سنت کلاس کے آخری روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ہے کہ ملک مسائل کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار نے ملک کو کنگال کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور کرپشن حکمرانوں کی جانب سے عوام کیلئے تحفے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صنعت، زراعت اور کاروبار کو تباہ اور لوگوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ غریب خود کشیوں پر مجبور ہیں، ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجزوں کاسامنا ہے، جس کا مقابلہ کرنے کی نہ تو اس حکومت میں اہلیت ہے نہ ہی کوئی وژن ہے۔
خبر کا کوڈ : 176155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش