QR CodeQR Code

پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پار حملوں کے موضوع پر لفظی جنگ میں شدت

2 Jul 2012 23:09

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سرحد پار حملوں کے موضوع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے فوجی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقامی امن کمیٹی کے دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ہے۔ پشاور سے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ60 کے قریب حملہ آور جو سادہ اور افغان فوج کی یونیفارم میں ملبوس تھے آج صبح پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں گھس گئے جن کا مقامی افراد نے مقابلہ کیا۔ دہشتگردوں اور مقامی امن کمیٹی کے مابین جھڑپ میں مقامی امن کمیٹی کے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ حالیہ دنوں میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پار حملوں کے موضوع پر لفظی جنگ میں شدت آگئی ہے اور دونوں ممالک نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کی دھمکی دی ہے۔ 

ادھر افغانستان نے دھمکی دی ہے کہ پاکستانی سرحد سے حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ معاملے کو سکیورٹی کونسل لے جائے گا۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر حامد کرزئی چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات میں وہ پاکستانی سرحد سے افغان علاقوں پر شیلنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مناسب اقدامات نہ کئے تو افغانستان اس معاملے کو سکیورٹی کونسل کے سامنے رکھے گا۔


خبر کا کوڈ: 176157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176157/پاکستان-اور-افغانستان-کے-مابین-سرحد-پار-حملوں-موضوع-پر-لفظی-جنگ-میں-شدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org