QR CodeQR Code

بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

3 Jul 2012 11:26

اسلام ٹائمز: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے پنجاب ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ پنجاب کے بعد بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا۔ یہ بائیکاٹ صوبے کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے کسی مطالبے کے تحت نہیں کیا بلکہ پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کیخلاف وہاں کی صوبائی حکومت کی مبینہ کاروائی اور سلوک کیخلاف کیا گیا۔

بلوچستان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عالم مینگل نے صحافیوں کو بتایا کہ بائیکاٹ کے تحت ینگ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں حاضر نہیں ہونگے۔ تاہم وہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر میں اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق نواب اسلم رئیسانی نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور ہسپتال کی او پی ڈی بند نہیں ہونے دی جائیگی۔ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز میں ہڑتال کے باعث مریضو ں کو شدید مشکلات کے سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب بلوچستان کے وزیر صحت عین اللہ شمس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوئی رجسٹرڈ تنظیم نہیں ہے یہ پہلے پی ایم اے سے خود کو تسلیم کرائے۔


خبر کا کوڈ: 176161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176161/بلوچستان-ینگ-ڈاکٹرز-کی-ہڑتال-وزیراعلی-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org