QR CodeQR Code

شریف برادران کے کرپشن کیسوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باعث نہیں ہو پا رہی، چیئرمین نیب

2 Jul 2012 23:54

اسلام ٹائمز: نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالتی حکم سامنے نہ ہو تو ان کیسوں پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہا ہے کہ شریف برادران کے کرپشن کیسوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باعث نہیں ہو پا رہی۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ شریف برادران کے خلاف مقدمات بند کردیئے گئے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالتی حکم سامنے نہ ہو تو ان کیسوں پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس وقت احتساب عدالتوں میں شریف برادران کے خلاف تین مقدمات زیر التوا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 176168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/176168/شریف-برادران-کے-کرپشن-کیسوں-کی-سماعت-لاہور-ہائیکورٹ-حکم-باعث-نہیں-ہو-پا-رہی-چیئرمین-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org